امریکی حملے کے بعد الشعیرات کے فوجی اڈے کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روسی ٹیلی وژن نے حمص میں الشعیرات کے ہوائی اڈے پر جمعہ کو علی الصبح ہونے والے امریکی میزائل حملے کے بعد کی تصاویر نشر کی ہیں۔ حملے میں 59 ٹوماہاک کروز میزائل داغے گئے۔

جاری ہونے والی وڈیو میں امریکی کارروائی کے بعد حمص میں الشعیرات کے اڈے کو پہنچنے والا شدید نقصان ظاہر ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ وہ ہوائی اڈہ ہے جہاں سے اڑان بھرنے والے طیاروں نے اِدلب میں خان شیخون پر کیمیائی گیس کا حملہ کیا تھا اور اس کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق اور 400 زخمی ہوگئے۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فضائی اڈے پر موجود شامی حکومت کے تمام جنگی طیارے ناکارہ ہو گئے ہیں جب کہ روسی ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکی میزائل حملے کے ذریعے شامی حکومت کے زیر انتظام 99 لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ حملے کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے۔ شامی حکومت کی افواج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حملے میں سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے جب کہ ہوائی اڈے کو بھاری مادی نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل شامی حکومت نے جمعے کے روز حمص میں الشعیرات کے اڈے پر فضائی حملے کے بعد اس "امریکی جارحیت" کی مذمت کی۔ شامی حکومت کے ٹی وی نے بتایا کہ جمعے کی صبح امریکی جارحانہ کارروائی میں متعدد میزائلوں کے ذریعے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری ٹی وی نے شامی فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ شامی فضائی اڈے پر حملے کے نتیجے میں "نقصانات" ہوئے ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں