ادلب میں کیمیائی حملہ ’’100 فی صد من گھڑت‘‘ ہے : بشارالاسد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی صدر بشارالاسد نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے شمال مغربی صوبے ادلب میں زہریلی گیس کا حملہ ’’100 فی صد من گھڑت ‘‘ ہے۔

بشارالاسد نے یہ بات فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔اے ایف پی نے جمعرات کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس انٹرویو کی مختصر تفصیل جاری کی ہے۔اس کے مطابق بشارالاسد نے کہا ہے کہ شامی فوج تو تمام کیمیائی ہتھیاروں سے پہلے دستبردار ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شامی فوج ہی کو اس کیمیائی حملے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے لیکن شامی حکومت اس حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کرتی چلی آرہی ہے اور صدر بشارالاسد نے اس کیمیائی حملے کی حقیقت ہی سے سرے سے انکار کردیا ہے حالانکہ خان شیخون پرزہریلی گیس کے حملے میں متعدد بچوں سمیت ستاسی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں