یمن : اقوام متحدہ سے مربوط 40 تنظیمیں باغیوں کی سپورٹ میں ملوث

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں سرکاری فوج کے ترجمان ہفت روزہ اخبار نے صنعاء میں 40 سے زیادہ ایسی مقامی تنظیموں کا انکشاف کیا ہے جو حالیہ جنگ میں باغیوں کی معاونت اور انہیں مالی رقوم فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ مذکورہ تنظیموں کو اقوام متحدہ کی جانب سے مالی معاونت حاصل ہے۔

اس سلسلے میں ہفت روزہ "26 سبتمبر" نے اپنی حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ باغیوں کا اتحاد بین الاقوامی تنظیموں کی کارروائیوں پر نقب لگانے میں کامیاب ہو گیا۔

اخبار کے مطابق کی وزارت منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون اور وزارت خارجہ یہ دونوں وزارتیں ملک میں بین الاقوامی تنظیموں کے کام کی نگرانی اور ان کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کی ذمے دار ہیں۔ تاہم صنعاء میں ارباب بغاوت کی جانب سے سیاسی حساب بے باق کرنے کے سبب ان دونوں وزارتوں کا کردار معطل ہو کر رہ گیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں کے حوالے سے بدعنوانی کے سلسلے میں اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون کے پاس اُن مالی رقوم کے حجم کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جو بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے وصول ہوتی ہیں.. اور نہ ہی اس بارے میں کوئی معلومات موجود ہیں کہ حاصل ہونے والی رقوم کو مذکورہ وزارت کی جانب سے منصوبوں میں کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں