یمنی قوم اور آئینی حکومت کی مدد جاری رکھیں گے:شاہ سلمان
صدر عبد ربہ کہ سعود فرمانروا سے ملاقات
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے گذشتہ روز جدہ میں السلام شاہی محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی’واس‘ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یمن کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔
شاہ سلمان نے یمنی صدر کو یقین دلایا کہ سعودی عرب یمن میں قیام امن، استحکام اور آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جو بھی ضروری ہوا وہ کرے گا۔
اس موقع پر یمنی صدر نے خادم الحرمین الشریفین اور ان کی حکومت کی طرف سے یمنی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن اور یمنی عوام کی ہرممکن امداد پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یمنی صدر اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یمن اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پربھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبام سعودی انٹیلی جنس چیف خالد بن علی الحمیدان اور یمنی صدر کے اسٹاف افسر ڈاکٹر عبداللہ العلیمی بھی موجود تھے۔
-
یمن سے سعودی عرب اسلحہ اسمگل کرنے کی سازش ناکام
سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے یمن سے سعودی عرب میں اسلحہ کی بھاری مقدار اسمگل ...
مشرق وسطی -
یمن کی سرحد کے قریب دو سعودی سپاہی شہید
سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو علی ...
بين الاقوامى -
مغربی یمن میں گھمسان کی جنگ، باغیوں کا شدید جانی نقصان
یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں گذشتہ روز یمنی فوج اور عرب اتحادی فوج کی طرف سے ...
بين الاقوامى