داعش نے شام میں روسی ’’انٹیلی جنس‘‘ کے افسر کا گلا کاٹ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

داعش تنظیم کی جانب سے جاری نئے وڈیو کلپ میں ایک شخص کا گلا کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ روسی انٹیلی جنس کا ایک افسر ہے جس کو شام میں سخت گیر عناصر نے پکڑ لیا تھا۔ مذکورہ وڈیو کا انکشاف انٹرنیٹ پر شدت پسند عناصر کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ "SITE" نے کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع اور اتحادی سکیورٹی ادارے کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

روسی زبان کی اس وڈیو کا دورانیہ 12 منٹ ہے۔ یہ ایسے موقع پر جاری کی گئی ہے جب روس 1945 میں نازی جرمن فوج پر اپنی فتح کی یاد منا رہا ہے۔ وڈیو میں صحرائی علاقے میں سیاہ لباس پہنے ہوئے ایک شخص جُھکی ہوئی حالت میں روس کے دیگر "ایجنٹوں" پر زور دے رہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔

وڈیو میں صوتی تبصرے میں کہا گیا کہ " اس احمق انسان نے اپنی ریاست کے وعدوں پر اعتبار کر لیا تھا کہ قیدی بنا لیے جانے کی صورت میں ریاست اس کو تنہا نہیں چھوڑے گی"۔ اس کے بعد داعش کے ایک شدت پسند نے چاقو کے ذریعے مذکورہ شخص کا گلا کاٹ دیا۔

وڈیو ٹیپ میں قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت کی تصدیق اور کارروائی کی تاریخ معلوم نہیں ہو سکی۔

روسی افواج بشار الاسد کی شامی اپوزیشن جنگجوؤں کے خلاف جنگ میں شامی صدر کی سپورٹ کر رہی ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ستمبر 2015 میں شام میں کرملن کی کارروائی کے آغاز کے بعد سے تقریبا 30 روسی فوجی اہل کار ہلاک ہو چکے ہیں۔

1
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں