باغی حکومت کے وزیر نے حوثیوں کو "خون چُوسنے والا "قرار دیا
یمن میں باغیوں کی حکومت کے وزیر تجارت عبدہ بشر نے حوثی ملیشیاؤں اور ان کی کارستانیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حوثیوں کے زیر انتظام انقلابی اور عوامی کمیٹیوں کو ختم کیا جائے جو وزارتوں اور اداروں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
بشر نے باغیوں کی سیاسی کونسل کے نام نہاد صدر صالح الصماد کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اُس ظلم اور نا انصافی کو رفع کرنا اور بدعنوانی کے سوتوں کو خشک کرنا نا گزیر ہے جو بعض عناصر کو تحفظ دینے کی وجہ سے پھیل گیا۔ بشر نے خبردار کیا کہ صورت حال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔
باغیوں کے وزیر نے اس امر کا بھی مطالبہ کیا کہ عوام کا خون چوسنے والوں کے حوالے سے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
بشر نے حوثیوں کو ان کی بچکانہ حرکتوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا صبر کسی وقت بھی ختم ہو سکتا ہے۔
-
یمن : مسلح حوثی عناصر کا تشدد ، باغی حکومت کی خاتون وزیر مستعفی
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کی حکومت میں شامل ایک خاتون وزیر نے حوثی ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثی ملیشیائیں خواتین کا سہارا لینے پر مجبور
یمن میں باغی ملیشیاؤں کی صفوں میں بھرتی کیے جانے والے ہزاروں افراد بالخصوص بچوں ...
مشرق وسطی -
کیا حوثیوں نے یمن کو ایران کے ہاتھ کوڑیوں کے مول بیچ ڈالا ؟
یمنی معزول صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت کے ایک رہ نما عادل الشجاع نے حوثیوں پر ...
مشرق وسطی