’شام بارے آئندہ جنیوا اجلاس مخصوص اور مختصر ہوگا‘
شامی حکومت لچک دکھانے کو تیار ہے:یو این نائب امن مندوب
شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب امن مندوب رمزی عزالدین رمزی نے آئندہ منگل کو جنیوا میں ہونے والا اجلاس مختصر اور مخصوص ایجنڈے پر مشتمل ہوگا۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے عہدیدار نے دمشق کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو شامی رجیم کی جانب سے مثبت اور تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ شامی حکومت کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے امید دلائی ہے کہ ان کا آئندہ اجلاس میں ان کا موقف تعمیری اور لچک دار ہوگا۔
اقوام متحدہ کے شام کے لیے امن مندوب اسٹیفن دی میستورا کےنائب کا کہنا تھا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔
ادھر دوسری جانب ’العربیہ‘ نے اپنے ذریعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اسد رجیم 16 مئی کو ہونے والے جنیوا اجلاس میں شرکت کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب امن مندوب اور شامی حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اسد رجیم نے جنگ زدہ علاقوں میں اقوام متدہ کے مندوبین کو رسائی دینے اور’یو این‘ کے زیرانتظام بارودی سرنگیں تلف کرنے کی ذمہ دار تنظیم ’اومناس‘ کو دمشق میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس کے ساتھ روس، ایران اور ترکی پر مشتمل تین رکنی کمیشن کی تشکیل پر بھی اتفاق ہوگیا ہے جو ریڈ کراس کے تعاون سے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قیدیوں کےتبادلے کا انتظام کرے گا۔
-
حلب پر فضائی بمباری جاری ،عالمی سطح پرمذاکراتی کوششیں ناکام
عالمی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا شام کی صورت حال پر بات چیت کے لیے نیویارک روانہ
بين الاقوامى -
ڈی مستورا ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں: شامی اپوزیشن
شامی اپوزیشن نے ان کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن کے تحت اس کے مطابق اپوزیشن پر ...
مشرق وسطی -
شامی صدارتی انتخابات 18 ماہ میں ہو جائیں گے: ڈی مستورا
روسی ذرائع ابلاغ کی ایک ایجنسی کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ...
مشرق وسطی