سعودی عرب : شادی کی خوشی میں استاد نے طلبہ کے ساتھ کیا کِیا ؟
سعودی عرب میں سیکنڈری اسکول کے ایک استاد نے دل چسپ اور ظریفانہ موقف کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانی پرچے میں ذیلی حاشیے کے ذریعے اپنے طلبہ کو "پاس" ہونے کی نوید پہنچا دی۔ ریاضی کے استاد کی جانب سے یہ اقدام اُس کی شادی کے موقع پر طلبہ کے لیے تحفے کے طور پر سامنے آیا۔ تاہم امتحانی پرچے کی تصویر کو گردش میں لانے والے حلقوں نے استاد کے اس فعل کے حوالے سے مختلف ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سرگرم حلقوں نے ریاضی کے سعودی استاد مشاری الحربی کی جانب سے اپنے طلبہ کو پیش کیے جانے والے امتحانی پرچے کی تصویر نشر کی ہے۔ پرچے کے آخر میں دائیں جانب یہ عبارت تحریر ہے "میری شادی کے موقع کی مناسبت سے کوئی بھی فیل نہیں کیا جائے.. تام طلبہ پاس ہیں"۔
سعودی استاد مشاری الحربی کے اس اقدام کے حوالے سے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اُس نے دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور انہیں اپنی خوشی میں شریک کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب دیگر لوگوں نے اس پر حرکت پر اپنے عدم اطمینان اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تعلیمی عمل کے مقاصد متاثر ہوں گے۔
-
شفیق استاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے طلبہ کی طویل قطار
اپنے پسندیدہ اور شفیق استاد کے ادارے سے چلے جانے یا دنیا سے رخصت ہونے پر طلبہ کو ...
ایڈیٹر کی پسند -
استاد نے اپنی شاگردہ کے بالوں پر مُنہ مار دیا !
سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہوا ہے جس میں کلاس کے اندر ایک استاد کو ...
ایڈیٹر کی پسند -
تاخیر سے آنے پر چینی استاد کی طلباء کو انوکھی سزا!
دیر سے آنے والے طلباء کوایک دوسرے کو تھپڑ مارنے کا حکم
ایڈیٹر کی پسند