استاد نے اپنی شاگردہ کے بالوں پر مُنہ مار دیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہوا ہے جس میں کلاس کے اندر ایک استاد کو انوکھے انداز سے اپنی طالبہ کو جگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو دوران سبق گہری نیند کی آغوش میں چلی گئی تھی۔

وڈیو میں نظر آنے والا استاد طالبہ کے قریب آیا اور پھر اپنے مُنہ سے اس کے سر کے بال پکڑ کر زور سے کھینچ ڈالے۔ طالبہ یک دم گھبرا کر جاگ گئی اور خوف کے آثار اس کے چہرے پر نمایاں ہو گئے۔ بعد ازاں استاد اور کلاس میں موجود بقیہ طلبہ کِھل کِھلا کر ہنسنے لگے۔

لگتا ہے ایسا کہ خوش قسمتی سے طالبہ کا سر جُوؤں سے پاک تھا ورنہ بالوں کو مُنہ میں لینے کے بعد استاد کی ساری تفریح دھری کی دھری ہی رہ جاتی۔

وڈیو کے ذریعے یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا تاہم سوشل میڈیا پر یہ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ وڈیو میں استاد کی جانب سے اس اقدام کے حوالے سے لوگوں کے مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔ بعض نے اس کو انتہائی سطحی حرکت قرار دیا جو تعلیم کے پیشے کے شایانِ شان نہیں جب کہ بعض کے نزدیک یہ محض ایک تفریحی مذاق تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں