فلسطین میں 69 واں "یومِ نکبہ" ، رام اللہ میں مشعل بردار ریلی
فلسطینی عوام کی جانب سے آج بروز پیر پورے جوش و خروش کے ساتھ "یومِ النکبۃ" (بڑی آفت کا دن) منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1948ء میں 7.5 لاکھ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی اور 500 کے قریب دیہات کے اُجاڑے جانے کی یاد میں ہر سال 15 مئی کو منایا جاتا ہے۔ مذکورہ آفتوں کے بعد 14 مئی 1948ء کو غاصب اسرائیلی ریاست کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں گزشتہ رات مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے دوران 69 مشعلیں روشن کی گئیں اور اس موقع پر شرکاء نے 69 کنجیاں اور فلسطین کے 69 پرچم تھام رکھے تھے۔ شہر کے بیچ نکالی گئی ریلی میں اسکاؤٹ گروپ بھی شریک ہوئے۔ ریلی کا اختتام یاسر عرفات اسکوائر پر ہوا جہاں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیروں کے ساتھ یک جہتی کے لیے دھرنا کیمپ لگایا گیا تھا۔
-
فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد میں 9 گنا اضافہ: رپورٹ
’یوم نکبہ‘ کے موقع پر فلسطینی پناہ گزینوں کے میں تفصیلات جاری
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مار دیں
یوم نکبہ پر فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی
مشرق وسطی -
موبائل ایپلیکشن کے ذریعے معدوم فلسطینی بستیوں کی سیر
فلسطینی 'آئی نکبہ' کے ذریعے بھولی بسری یادیں تازہ کرنے لگے
ایڈیٹر کی پسند