سیف الاسلام قذافی رہائی کے بعد زنتان شہرسے مشرقی لیبیا روانہ
لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول معمر قذافی کے سب بڑےبیٹے سیف الاسلام قذافی کو جیل سےرہا کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ زنتان شہر سے مشرقی لیبیا کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو سیف الاسلام قذافی کے ایک مقرب ذریعے نے بتایا کہ سیف الاسلام زنتان شہر میں قائم جیل سے رہائی کےبعد مشرقی لیبیا روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت کی اجازت اور عدالت کےحکم پر سیف الاسلام کو رہا کیا گیا ہے۔ اب انہیں البیضاء شہر میں اپنے اقارب کے ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ سیف الاسلام قذافی جلد ہی مناسب موقع دیکھتے ہوئے اپنے حامیوں سے خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق البیضاء شہر کے قبائلی عمائدین نے رہائی کے بعد سیف الاسلام کی میزبانی کی پیش کش کی تھی۔اس سے قبل قبائل کی نمائندہ حکماء کونسل معمر قذافی کی بیوہ اور سیف الاسلام کی والدہ صفیہ فرکاش کو بھی میزبانی کی پیش کش کی تھی تاہم انہوں نے یہ پیش کش مسترد کرتے ہوئے اپنےبیٹے کے ہمراہ بیرون ملک رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ سیف الاسلام کو سنہ 2011ء میں زنتان جیل میں ڈالا گیا تھا۔ حال ہی میں پارلیمنٹ کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد سیف الاسلام کو بھی رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
-
معمر قذافی کے حامیوں کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار؟
یہ امید سیف الاسلام کی رہائی کے بعد پیدا ہوئی ہے
بين الاقوامى -
لیبیا : سیف الاسلام قذافی کی قانون کے تحت رہائی کا حکم
لیبیا کی عبوری حکومت کے تحت وزارت انصاف کے اٹارنی جنرل عیسیٰ الصغیر نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
آزاد ہونے کے بعد سیف الاسلام قذافی کا مستقبل کیا ہوگا ؟
جیل میں 5 برس سے زیادہ گزارنے کے بعد سیف الاسلام قذافی آزاد فضا میں سانس لے رہا ...
بين الاقوامى