عراق : سات ہزار سے زیادہ اغوا شدہ افراد الحشد الشعبی کی جیلوں میں !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے صوبہ صلاح الدین سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان بدر الفحل نے انکشاف کیا ہے کہ شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کے زیر قبضہ چار جیلیں ہیں اور وہاں صلاح الدین اور دوسرے صوبوں سے اغوا کیے گئے سات ہزار سے زیادہ افراد ہیں۔

قبل ازیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الحشد الشعبی ملیشیا پر گذشتہ سال فلوجہ میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران میں ساڑھے چھے سو عراقیوں کو اغوا کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔

اس تنظیم نے ان اغوا شدہ افراد کی بازیابی کے لیے ’’وہ کہاں ہیں؟‘‘ کے عنوان سے مہم شروع کی تھی۔

الحشد الشعبی کی سرگرمیوں سے متعلق ہی ایران کی خبررساں ایجنسی تسنیم نے بعض تصاویر شائع کی ہیں۔یہ تصاویر عراقی بچوں کی ہیں جو عراق میں الحشد الشعبی کے کیمپوں میں خطرناک ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔

اس ایرانی ایجنسی نے ان تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ جنگجوؤں کے بچوں کو مستقبل کے لیے عسکری تربیت دی جارہی ہے اور وہ ایک دن اپنے آباو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان ہتھیاروں کو اٹھائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں