حوثیوں نے مفرور جنگجوؤں کو موت کی نیند سُلا دیا: یمنی چیف آف اسٹاف
یمنی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد علی المقدشی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے مارب صوبے میں لڑائی کے محاذوں سے فرار ہونے والے اپنے ارکان کو اجتماعی شکل میں موت کے گھاٹ اتارنے کی کارروائیاں کیں۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق المقدشی نے اُن جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کی مذمت کی جنہوں نے صراوح کے علاقے میں اپنے ٹھکانوں کو یہ جان کر چھوڑ دیا تھا کہ وہ ایک ہارے ہوئے معرکے میں لڑ رہے ہیں۔ المقدشی نے دھمکی دی کہ یمنی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر حوثی قیادت کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
المقدشی کا یہ بیان ہفتے کے روز مارب صوبے میں صراوح کے شمال مغرب میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں کے دورے کے دوران سامنے آیا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یمنی ذرائع ابلاغ اور تعز میں انسانی حقوق کے کارکنان یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ حوثیوں نے لڑائی کے محاذوں سے بھاگ جانے والے اپنے ارکان کو موت کی نیند سلا دیا جن میں بچے میں شامل ہیں۔
-
عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کا اسلحہ بردار ٹرک تباہ کردیا
باغیوں کے خلاف عرب اتحادی فوج کی کامیاب کارروائیوں کا خیر مقدم
مشرق وسطی -
نماز عید کے بعد یمنی باغیوں اور شہریوں میں لڑائی کی اطلاعات
یمنی شہریوں کا حوثی آئمہ کے اقتداء میں عید کی نماز کا بائیکاٹ
بين الاقوامى -
سعودی سرحد پر حوثی باغیوں کی دراندازی کی کوشش پسپا
سعودی افواج نے اتوار کی صبح عید الفطر کے پہلے روز جازان اور نجران کے علاقوں کے ...
مشرق وسطی