نجران کے قریب اتحادی فضائی کارروائی ، حوثی کمانڈر اسامہ المدانی ہلاک
یمنی فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران کے مقابل مملکت کی سرحد پر عرب اتحادی طیاروں کی کارروائی میں حوثی ملیشیا کا معروف کمانڈر اسامہ المدانی اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
ادھر یمن کے صوبے الجوف کے ضلع المتون میں باغی ملیشیا اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔ اس دوران صعدہ کے مشرق میں واقع علاقے حام اور اس کے اطراف میں اتحادی طیاروں نے ملیشیا کے ٹھکانوں اور مجمعوں پر تقریبا 12 حملے کیے۔
المتون ضلع کے شمالی قصبے مزویہ میں فضائی بم باری اور جھڑپوں کے نتیجے میں باغی ملیشیا کا کمانڈر اور متعدد ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
الجوف صوبے کے علاقے الساقیہ کے مغرب میں پہاڑی علاقے میں اتحادی طیاروں نے باغی ملیشیا کے ٹھکانوں پر کاری ضربیں لگائیں۔ اس دوران حام کے محاذ پر کئی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے جن میں دو کمانڈر ابو بدر اور ابو حسين شامل ہیں۔
دوسری جانب دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں نہم کے محاذ پر یمنی سرکاری فوج نے باغی ملیشیا کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران باغیوں کا بھاری جانی اور مادی نقصان بھی ہوا۔
-
سعودی عرب : قطیف کا "سب سے خطرناک" دہشت گرد ہلاک
"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ جمعے کے روز مشرقی ...
مشرق وسطی -
خلیجی بحران ایک دن میں حل نہیں ہو سکتا: قطر
قطر کے وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ دوحہ اور دوسرے ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان اور امریکی صدر کے درمیان قطری بحران پر تبادلہ خیال
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ...
بين الاقوامى