عراق : الحشد الشعبی ملیشیا کے قافلے پر بین الاقوامی اتحاد کی بم باری
عراق میں بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں نے انبار صوبے کے مغرب میں شامی سرحد کے نزدیک مسلح ملیشیا الحشد الشعبی کے ایک عسکری قافلے کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بات کا اعلان مذکورہ ملیشیا کی جانب سے کیا گیا۔
ملیشیا کے مطابق عکاشات قصبے میں ہونے والی بم باری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں الحشد الشعبی کے ارکان ہلاک و زخمی ہوئے۔
الحشد الشعبی نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی بم باری کے حوالے سے فوری طور پر تحقیقات شروع کی جائیں۔
دوسری جانب عراقی اعلی عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کی بم باری اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کی گئی۔ کارروائی میں الحشد الشعبی ملیشیا کے اُن عناصر کو نشانہ بنایا گیا جو عکاشات قصبے کے قریب اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر عراق شام سرحد کے نزدیک آ گئے تھے۔ عکاشات کا قصبہ عراق شام سرحد سے 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
ادھر بغداد میں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بم باری کے بعد "سید الشہداء بریگیڈز" ملیشیا کے 40 جنگجوؤں کی لاشیں موصول ہوئیں جب کہ حملے میں ملیشیا کے زخمی ہونے والے 30 ارکان کو دارالحکومت کے ہسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ الحشد الشعبی ملیشیا میں شامل کئی گروپ عراق شام سرحد کے نزدیک تعینات ہیں جن کا مقصد سرحد کا کنٹرول سنبھالنا ہے تا کہ وہ عراقی سرحدی محافظین کا کردار ادا کر سکیں۔
-
’الحشد الشعبی کو عراقی حکومت کے ماتحت کردیا گیا‘
موصل کی داعش سے آزادی میں تمام اداروں کا کردار ہے: العبادی
مشرق وسطی -
عراق : تلعفر آپریشن میں الحشد الشعبی ملیشیا کو شرکت کی اجازت
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے باور کرایا ہے کہ الحشد الشعبی ملیشیا تلعفر ضلعے کو ...
مشرق وسطی -
عراقی فوج کی صف بندی مسلکی بنیاد پر ہو رہی ہے: قاسم سلیمانی
’’ایرانی پاسداران نے ہر لمحہ عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کو مسلح کیا‘‘
مشرق وسطی