مراکش فرمانروا کی طنجہ میں شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے گذشتہ روز ملک کے پرفضاء مقام طنجہ میں تعطیلات گذارنے آئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کی قیام پر ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ محمد ششم نے شاہ سلمان کو مراکش آمد پر خوش آمدید کہا۔ شاہ سلمان نے بھی مراکشی فرمانروا کے اظہار محبت اور والہانہ استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں