شاہ سلمان کی طرف سے1000 فلسطینیوں کے لیے خصوصی حج کا اہتمام
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار لواحقین حج کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے خصوصی حج پروگرام کے سیکرٹری جنرل عبداللہ المدلج نے بتایا کہ حکومت نے سنہ 1438ھ کے موسم حج کے موقع پر ایک ہزار فلسطینی شہداء اسیران کے اہل خانہ کو فریضہ حج ادا کرانے کا اہتمام کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسب روایت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کے لیے سنہ1438ھ کے حج کے موقع پر سرکاری اخراجات پر حج کااہتمام کریں۔
عبداللہ المدلج کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین کی طرف سے خصوصی حج اسکیم شروع کیے جانے کے بعد اب تک 15000 فلسطینی سعودی عرب کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرچکے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے حج امور کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو ہرممکن سہولت فراہم کریں۔ ان کے لیے بہترین رہائش ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں۔ فریضہ حج کی ادائی کے ساتھ ساتھ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے۔
-
سعودی عرب: 447300 عازمین حج کی آمد
سعودی عرب میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ 9 اگست تک 447300 عازمین حج مملکت ...
مشرق وسطی -
تمام عازمین حج وبائی امراض سے مکمل محفوظ ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ اب تک مملکت میں فریضہ حج کی ادائی کے لیے ...
بين الاقوامى -
حج کے موقع کے لیے غلافِ کعبہ کو اوپر چڑھا دیا گیا
کعبۃ اللہ کے نچلے حصے سے غلاف کو منگل کے روز قریباً تین میٹر تک اوپر اٹھا ...
بين الاقوامى