براہ راست نشریات میں مصری خاتون میزبان کے ہونٹوں کی سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کی ایک خاتون میزبان نے ٹی وی پروگرام کے دوران براہ راست نشریات میں ہونٹوں کو نمایاں اور خوب صورت بنانے کی سرجری کروا کر ناظرین کو حیران کر دیا۔

سیٹلائٹ چینل ایکسٹرا نیوز کے پروگرام "الاطباء" (ڈاکٹرز) کی میزبان میری نعیم نے اپنے پروگرام میں ہونٹوں کی سرجری کی ماہر خاتون ڈاکٹر رحاب الجمال کو دعوت دی تھی۔ رحاب نے ناظرین کے لیے Lip Filler انجیکشن کے ذریعے ہونٹوں کو نمایاں کرنے کی سرجری کے طریقہ کار اور اس کے فوائد تفصیل کے ساتھ بیان کیے۔ ساتھ ہی اس طریقہ کار کے خطرات سے بچنے کے لیے مفید ہدایات سے بھی آگاہ کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر رحاب نے ناظرین کے سامنے سرجری کے آسان ہونے کو واضح کرنے کے واسطے خاتون میزبان میری کے ہونٹوں کو انجیکشن لگانے کا فیصلہ کیا۔ میری نے ڈاکٹر کے اس ارادے پر فورا آمادگی کا اظہار کر ڈالا اور ایسے منظر کا ذریعہ بن گئی جو ناظرین کے لیے بڑی حد تک ایک دہشت ناک تجربہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں