سعودی عرب کی عراق میں دوہرے بم دھماکوں کی شدید مذمت
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز عراق کے شہر الناصریہ میں دہرے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بغداد حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق مملکت نے جنوبی عراق کی ذی قار گورنری کے الناصریہ شہر میں ایک ہوٹل اور ایک چیک پوسٹ پر ہونےوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب بغداد کے ساتھ ہے۔ گذشتہ روز دہشت گردوں کے تباہ کن حملوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر سعودی عرب کو بھی گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ سعودی عرب بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے عراقی شہریوں کی جلد صحت یافی کا خواہاں ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز عراق میں ہونے والے تباہ کن بم دھماکوں کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک اور 93 زخمی ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں سات ایرانی بھی شامل ہیں۔ شدت پسند گروپ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
-
عراق : داعش کے دوخودکش بم حملوں میں 74 افراد ہلاک
عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں جمعرات کے روز سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے دو بم ...
مشرق وسطی -
’موصل میں 30 داعشی خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑایا‘
ایران اور حزب اللہ کی داعش کے ساتھ ڈیل عراق کی توہین ہے
مشرق وسطی -
عراق: الحویجہ سے داعشی جنگجوؤں کا خاندانوں کے ساتھ فرار
داعش کے خلاف آپریشن میں امریکی فوج بھی شامل
مشرق وسطی