’شام کے مستقبل میں ایران اور بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں‘
شام کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں: نیکی ہالے
اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نیکی ہالے نے ’العربیہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں صدر بشار الاسد اور ایران کا کوئی کردارنہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا شام میں قیام امن کے لیے موثرکوششیں کرنے والا ملک ہے اور ہم بشار الاسد کے بغیر شام کو زیادہ مستحکم اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے امریکی سفیرہ نے کہا کہ ہم شام میں داعش کی شکست کے بعد کے حالات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ما بعد داعش شام میں ایران کا کوئی ذمہ دارانہ کردار نہیں ہوگا۔ ایران ہمیشہ دوسروں کو ایذا دینے کا سبب بنا ہے جب کہ امریکا شامی بحران کے حل کا ایک موثرشریک کار ہے۔ ہم شام کو ایک مستحکم اور مضبوط ملک دیکھنا چاہتے ہیں جس میں بشارالاسد اور ایران کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
-
کردستان کا آزادی کے لیے ریفرنڈم اشتعال انگیزی ہوگی: امریکا
امریکی حکومت نے عراق کے علاحدگی کے لیے پر تولنے والے صوبہ کردستان کی قیادت پر زور ...
مشرق وسطی -
امریکا نے مزید چار ممالک کے شہریوں کو ویزے روک دیے
امریکی وزارت خارجہ نے کل بدھ کو مزید چار ممالک کمبوڈیا، اریٹیریا، کینیا اور ...
بين الاقوامى -
آستانہ میں ایران کی بطور ضامن شرکت پر امریکا کی تشویش
امریکی وزارت خارجہ نے آستانہ مذاکرات میں فائربندی کے ضامن ملک کی حیثیت سے ایران کی ...
بين الاقوامى