کردستان کا آزادی کے لیے ریفرنڈم اشتعال انگیزی ہوگی: امریکا
امریکی حکومت نے عراق کے علاحدگی کے لیے پر تولنے والے صوبہ کردستان کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ آزادی کے لیے ریفرنڈم میں جلد بازی سے کام نہ لے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کردستان کا 25 ستمبر کو عراق سے علاحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان ’اشتعال انگیز‘ اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا سبب بنے گا۔ امریکا کردستان کی قیادت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اعلان آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے سے باز رہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کردستان کی صوبائی قیادت اور بغداد کے درمیان بامقصد بات چیت شروع کرنے پر زور دیتا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ کردستان کا علاحدگی کا اعلان داعش کے خلاف جاری جنگ کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔
ادھر کل جمعہ کو کردستان کی مقامی پارلیمان نے پچیس ستمبر کو آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ قبل ازیں عالمی اور علاقائی دباؤ کے بعد کرد پارلیمنٹ کا اجلاس موخر کردیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں اور علاحدگی مخالف ارکان موجود نہیں تھے۔
-
کردستان کا علاحدگی کے بجائے متبادل آپشنز پرغور
عالمی دباؤ کے بعد کرد پارلیمان کا اجلاس موخر
مشرق وسطی -
کردستان کی آزادی کا ریفرنڈم اپنے وقت پر ہوگا: بارزانی
عراقی پارلیمان کے فیصلےکی پابندی ضروری نہیں
مشرق وسطی -
عراق : پارلیمان میں کردستان میں آزادی ریفرینڈم کے خلاف ووٹ
عراق کی پارلیمان نے خود مختار علاقے کردستان کی آزادی کے لیے مجوزہ ریفرینڈم کی ...
مشرق وسطی