سعودی عرب : یمن سے آنے والے اسلحے اور گولہ بارود کی اسمگلنگ ناکام
سعودی عرب کے صوبے جازان میں وزارت داخلہ کے زیر انتظام فورس نے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحے کی بڑی تعداد کی اسمگلنگ کی کارروائی ناکام بنا دی۔ اس دوران اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔
جازان میں المجاہدین فورس کے سرکاری ترجمان خالد عبداللہ نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ فیفا کے علاقے میں فورس کے زیر انتظام ایک چیک پوائنٹ پر اہل کاروں نے ایک ٹویوٹا شیس کو روکا جو جازان صوبے کے مشرقی حصے کی جانب سے آ رہی تھی۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر آگے والے حصے میں ایندھن کے ٹینک کے اندر گولہ بارود اور ہتھیار موجود تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گاڑی سے 25200 گولیاں ، 3 پستول اور اسی ہتھیار کی تین کھیپیں برآمد کر لی گئیں۔ ضروری اقدامات کے بعد تمام تر اشیاء کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
-
سعودی عرب: سرحدی صوبے جازان کے نزدیک دراندازی ناکام
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے طیاروں نے جمعے کے روز ...
مشرق وسطی -
سعودی شہروں میں روزے کے دورانیے میں نمایاں فرق!
طریف میں روزے کا دورانیہ طویل اور جازان میں سب سے کم
مشرق وسطی -
عرب اتحاد نے جازان کی جانب چلایا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا
یمن میں قانونی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے جنگ آزما عرب اتحاد نے سوموار کو ...
بين الاقوامى