کیمیائی ہتھیاروں کا آخری ذخیرہ آج تباہ کر رہے ہیں: پیوتن
روس کے صدر ولادیمر پیوتن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے بدھ کے روز اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو بھی تلف کرنا شروع کر دیا ہے۔ پیوتن نے اس پیش رفت کو "تاریخی واقعہ" قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مقررہ وقت سے تین برس قبل ہی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
روسی ٹی وی چینل 24 پر نشر ہونے والے بیان میں پیوتن نے شکوی کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں سے چھٹکارے کے حوالے سے امریکا پاسداری نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن انتظامیہ مالی وسائل نہ ہونے کا حیلہ اپنا کر تین مرتبہ ان ہتھیاروں کی تباہی کو ملتوی کر چکی ہے۔