کردستان میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب یکم نومبر کو کرانے کا اعلان
عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات یکم نومبر کو ہوں گے۔
ادھر عراقی رکن پارلیمنٹ صلاح مزاحم الجبوری نے عراقی حکومت اور کردستان کے درمیان بحران کے حل کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا۔ منصوبے میں تمام فریقوں کو مذاکرات میں شریک کرنے، ریفرینڈم کے نتائج منسوخ کرنے کے علاوہ تمام متنازع علاقوں، سرحدی گزر گاہوں، ہوائی اڈوں اور تیل کے سیکٹر اور اس کی برآمدات پر عراقی حکومت کے مکمل کنٹرول کی تجاویز دی گئی ہیں۔
کردستان میں انتخابات کے ہائر کمیشن نے ریفرینڈم کے کامیاب ہونے کا اعلان کیا جہاں 92% نے علاحدگی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ تقریبا 7% کی رائے "نہیں" کی صورت میں سامنے آئی۔
ریفرینڈم میں شرکت کا تناسب 72% رہا جب کہ اندرون اور بیرون سے اس میں 45 لاکھ افراد نے ووٹ دیا۔
-
کردستان کے خلاف ترکی، عراق، ایران کی مشترکہ مہم جوئی کا امکان
ترکی عراقی فوج کی معاونت کے لیے 12 ہزار فوجی بھیجے گا
بين الاقوامى -
عراقی کردستان کی سرحد کے نزدیک ایرانی ٹینک اور توپ خانے
ایک کُرد ذمے دار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ایران نے پیر کے روز ...
مشرق وسطی -
عراق :کردستان میں پھنسے غیرملکیوں کو بغداد کے ذریعے واپس جانے کی اجازت
عراق نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے بعد کردستان میں پھنس جانے والے ...
مشرق وسطی