داعش تنظیم شام عراق سرحد پر اپنے انجام کو پہنچے گی : بین الاقوامی اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ داعش تنظیم کے خلاف فیصلہ کن معرکہ عراق شام سرحد پر ہو گا۔ اتحاد کے مطابق تنظیم کے تقریبا 2000 جنگجو اب بھی مذکورہ علاقوں میں موجود ہیں۔

اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب حقیقی معرکہ داعش تنظیم کے اُن غیر فعّال گروہوں کے خلاف لڑائی ہے جو عراق میں کئی ماہ پہلے واپس لے لیے جانے والے علاقوں میں ابھی تک اچانک حملے کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی اتحاد کا یہ اعلان شمالی عراق کے علاقے الحویجہ سے داعش تنظیم کے عناصر کو عراقی فورسز کے ہاتھوں نکالے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں