ایران نے امریکی فوج کو داعش کے مساوی شمار کرنے کی دھمکی دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تو پاسداران بھی امریکی فوج کو داعش تنظیم کے مساوی شمار کرے گی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اتوار کے روز جعفری کا بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "اگر امریکا یہ سمجھتا ہے کہ وہ علاقائی معاملات کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ایران پر دباؤ ڈال سکتا ہے تو یہ اُس کی بھول ہے"۔

وہائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے نمٹنے کے لیے اپنی نئی حکمت عملی کے سلسلے تہران کے میزائل تجربات ، دہشت گردی کے لیے اس کی سپورٹ اور سائبر حملوں پر امریکا کے نئے ردودِ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں