یمن : اتحادی طیاروں کی بم باری ، حوثی کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے سرحدی صوبے حجہ میں میدی شہر کے جنوب میں عرب اتحاد کے طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کا ایک کمانڈر اور مذہبی رہ نما طہ صالح مقبل الاہنومی اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

باغیوں کے میڈیا نے بتایا ہے کہ الاہنومی اور اس کے ساتھیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ حوثی جنگجوؤں کو لیکچر دینے کے لیے میدی کے محاذ کی جانب راستے میں تھے۔

یمنی سرکاری فوج نے الجوف صوبے کے مغرب میں واقع المصلوب ضعلے میں کئی نئے ٹھکانوں کو واپس لے لیا ہے جہاں باغی ملیشیا کے عناصر روپوش تھے۔ یہ پیش رفت متحارب فریقین کے درمیان شدید جھڑپ اور باغیوں کے جانی و مادی نقصان کے بعد سامنے آئی۔

ادھر صعدہ صوبے میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ منبہ ، برکان ، آل مقنع اور الغور کے علاقوں پر عرب اتحادی طیاروں کی شدید بم باری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اس دوران سعودی مشترکہ افواج کی جانب سے کئی علاقوں کو توپوں اور میزائلوں کے ذریعے بھی نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں