ترکی نے واشنگٹن کو رقّہ میں نسلی تنازع سے خبردار کر دیا
ترکی کے نائب وزیراعظم فکری اشک نے واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے شہر رقّہ کے انتظامی امور کردوں کے حوالے کیے گئے تو اس سے دیگر مسائل جنم لیں گے اور ایسا کرنا شہر میں نسلی تنازع بھڑکا سکتا ہے۔
اشک کے مطابق کردوں کو رقّہ شہر کی انتظامیہ میں کوئی ذمے داری نہیں دی جانی چاہیے ، ایسا ہوا تو پہلے سے کہیں زیادہ مسائل سامنے آئیں گے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ رقّہ شہر میں داعش تنظیم کے خلاف یقینی بنائی جانے والی کامیابی کے بعد شام میں ایک نیا مرحلہ دیکھا جائے گا۔
ٹرمپ کے مطابق شہر سے داعش کا نکال دیا جانا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ تنظیم کا اختتام قریب آ چکا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی کامیابیوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
-
’الرقہ‘ کو داعش سے آزاد کرانے پر سعودی عرب کی مبارک باد
سعودی عرب نے شام کے شہر الرقہ کو دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے غاصبانہ تسلط ...
مشرق وسطی -
شام : الرقّہ کو بارودی سرنگوں اور داعش کی باقیات سے پاک کرنے کا آغاز
شام میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز SDF کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رقّہ شہر کو بارودی ...
مشرق وسطی -
امریکا نے الرقہ کی تعمیر نو میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں دولت اسلامیہ ...
مشرق وسطی