امریکا نے الرقہ کی تعمیر نو میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں دولت اسلامیہ ’داعش‘ کے زیر تسلط رہنے والے شہر الرقہ کو داعش سے پاک کئے جانے کے بعد امریکا تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ الرقہ میں داعش کی مکمل شکست کے بعد ملبہ ہٹانے، بنیادی سروسز کی فراہمی، بجلی اور پانی کی سہولیات کی فراہمی میں مدد کے لیے امریکا بھرپور مدد کرے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر ناورٹ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ہم الرقہ میں بھرپور امدادی آپریشن شروع کریں گے۔ بالیقین پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہم سب سے آگے ہوں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی الرقہ کے حوالے سے پیش آئند اقدامات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر الرقہ میں محتاج لوگوں کی مدد اور داعش سے چھڑائے گئے شہر میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ الرقہ شہر کا 90 فی صد علاقہ داعش سے پاک کرلیا گیا ہے۔ الرقہ میں داعش کی مکمل شکست کو امریکا اپنی بہت بڑی کامیابی اور نصرت قرار دیتا ہے۔
گذشتہ روز کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ [ایس ڈی ایف] نے دعویٰ کیا تھا کہ الرقہ میں لڑائی ختم ہوگئی ہے۔ شہر کے مرکزی اسٹیڈیم کو بارودی سرنگوں سے پاک کیا جا رہا ہے۔
انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’شامی آبزرویٹری‘ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ڈیموکریٹک فورسز الرقہ کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
-
الرقّہ میں داعش کے "موت کے گھاٹ" پر سیریئن ڈیموکریٹک فورس کا کنٹرول
شام میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز SDF نے اعلان کیا ہے کہ اس نےالرقّہ شہر میں داعش ...
مشرق وسطی -
’داعش‘ الرقہ میں آخری سانس تک لڑے گی: عالمی اتحاد
الرقہ سے محصورین کے محفوظ انخلاء کے لیے مذاکرات
مشرق وسطی -
شام : الرقّہ کا 80% کنٹرول سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ہاتھ میں
شام میں امریکا کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے باور کرایا ہے ...
مشرق وسطی -
الرقہ میں لڑائی، اسدی فوج اور داعش کے 64 عناصر ہلاک
انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ...
بين الاقوامى -
الرقہ کے بچوں کا نفسیاتی علاج نظر انداز نہ کیا جائے : سیو دی چلڈرن تنظیم
بچوں کے حقوق کی بین الاقوامی تنظیم Save the Children نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے ...
مشرق وسطی -
شام : الرّقہ پر بین الاقوامی اتحاد کی بم باری ، 42 شہری جاں بحق
شام میں انسانی حقوق کے مرکزی نگراں گروپ "المرصد" نے منگل کے روز بتایا ...
مشرق وسطی