اِدلِب آپریشن مکمل ہوگیا مگر ابھی اختتام کو نہیں پہنچا : ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترکی کے صر رجب طیب ایردوآن نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے شام کے شمال مغربی صوبے اِدلِب میں جاری فوجی آپریشن بڑی حد تک مکمل ہو چکا ہے تاہم ملحقہ علاقے عفرین کے حوالے سے معاملہ اختتام پذیر نہیں ہوا ہے جس پر کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹوں کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ میں حکم راں جماعت جسٹس اینڈ پیس پارٹی کے ارکان کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ترکی کی فوج نے اکتوبر میں اِدلِب میں نگرانی کی چوکیاں قائم کرنے کا آغاز کیا تھا۔ یہ اقدام روس اور ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے ایک معاہدے کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے تا کہ شامی اپوزیشن اور بشار حکومت کے درمیان لڑائی پر روک لگائی جا سکے۔ تاہم بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ترکی کی کارروائی کا جانبی مقصد کرد فورسز پر قابو پانا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی نے 10 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ خطرات کا سلسلہ رکنے تک اِدلِب آپریشن جاری رہے گا تاہم بیان میں مقصود خطرات کا تعین نہیں کیا گیا۔

ادھر ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے 10 اکتوبر کو اپنے ایک بیان میں جو شاید اس حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا بیان تھا کہا کہ شام میں سخت گیر اپوزیشن گروپوں کے زیر کنٹرول صوبے ادلب میں ترکی کا فوجی آپریشن مہاجرین کی لہر کو آنے سے روکنے کے لیے ہے۔

ترکی کی افواج نو اکتوبر کو سرحد عبور کر کے شام کے صوبے ادلب میں داخل ہو گئی تھیں۔ اس پیش رفت کا مقصد نگرانی کی چوکیاں قائم کرنا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں