سعودی عرب: 11 یمنی اور دو ادارے دہشت گرد عناصر کی فہرست میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں ریاستی سکیورٹی کی پریذیڈنسی نے بدھ کے روز یمن کے دو اداروں اور گیارہ شخصیات کو دہشت گرد عناصر کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان شخصیات میں القاعدہ اور داعش کے رہ نماؤں کے علاوہ ان تنظیموں کی فنڈنگ اور سپورٹ کرنے والے افراد شامل ہیں۔

یہ اقدام دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کے لیے سعودی عرب میں قائم کیے گئے بین الاقوامی مرکز میں مملکت کے مرکزی شراکت دار امریکا اور مرکز کے دیگر رکن ممالک کی مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

رواں برس 21 مئی کو مذکورہ مرکز کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد یہ اس مرکز کے تحت اٹھایا جانے والا پہلا قدم ہے۔

سعودی عرب میں دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ سے متعلق جرائم کے نظام اور عالمی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1373(سال2001ء) کے تحت فہرست میں شامل کیے جانے والے ناموں کے خلاف سزا لاگو کی جائے گی جس میں مملکت کے اندر ان شخصیات اور اداروں کے کسی بھی اثاثے کو منجمد کرنا شامل ہے۔ سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کا ان دو اداروں اور گیارہ شخصیات کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین ممنوع ہو گا۔

دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کے بین الاقوامی مرکز کے رکن ممالک بھی اپنے قومی نظاموں کے تحت ان یمنی اداروں اور شخصیات پر سزا لاگو کرنے کے حوالے سے مماثل اقدامات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں