یمن : حجہ میں باغیوں کے اسلحہ گوداموں پر اتحادی طیاروں کی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں سرکاری فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ عرب اتحادی طیاروں نے سعودی سرحد کے نزدیک یمنی صوبے حجہ کے دو شہروں حرض اور میدی میں فضائی بم باری کر کے حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کے گوداموں کو تباہ کر دیا۔

فوجی بیان کے مطابق عرب اتحادی طیاروں نے گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران سلسلہ وار فضائی حملے کیے جن میں باغیوں کے ٹھکانوں ، اسلحہ ڈپوؤں اور عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے منگل کے روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع صوبے الجوف میں یمن کو سعودی عرب سے ملانے والی بین الاقوامی لائن پر اس کی فورسز نے اہم پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ یہ کامیابی باغی حوثی ملیشیا اور معزول صالح کی فورسز کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد حاصل ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں