عراقی فورسز داعش کا دفاع تباہ کرنے کے بعد سرحدی شہر القائم پر حملے کو تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کی مشترکہ آپریشنز فورسز نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع شہر القائم کے نزدیک پہنچنے کا اعلان کیا ہے اور یہ بھی دعوی ٰ کیا ہے کہ انھوں نے داعش کی دفاعی قوت کو تباہ کردیا ہے۔

عراقی فورسز نے مغربی صوبے الانبار کے سرحدی علاقوں کی جانب داعش کے خلاف لڑائی میں تیز رفتاری سے پیش قدمی کی تصدیق کی ہے جبکہ داعش کے جنگجو دھماکا خیز مواد کے ذریعے مزاحمت کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے پاس اب خودکش بمبار یا بارود سے بھری کاروں کی کمک نہیں پہنچ رہی ہے۔

عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ وہ القائم کے سرحد ی علاقے سے چند کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔عراق میں اب یہی شہر اور اس کے نواحی علاقے داعش کا مضبوط گڑھ رہ گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز آیند ہ دو روز میں القائم میں عراقی پرچم لہرا سکتی ہیں ۔اس دوران وہ داعش کے محاصرہ زدہ علاقے راوہ پر بھی حملہ کریں گی۔اس کی بازیابی کے بعد وہ الانبار کے صحرا میں داعش کے بچے کھچے مگر منتشر جنگجو ؤں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گی۔ داعش کے یہ جنگجو عراق کے دوسرے شہروں سے راہ فرار اختیار کرکے صحرا میں آچھپے ہیں۔

ان ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خصوصی یونٹ القائم میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکال رہے ہیں اور یہ اطلاع بھی منظرعام پر آئی ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے جنگجوؤں نے القائم میں قریباً چار ہزار شہریوں کا گھیراؤ کررکھا ہے اور انھیں محفوظ راستوں سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں