حزب اللہ ایران کے منصوبے سے چشم پوشی کر رہی ہے : فواد السنیورہ
لبنان کے سابق وزیراعظم فواد السنیورہ نے باور کرایا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے کہ سعد حریری نے "سعودی عرب کے دباؤ کے سبب" مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
اتوار کے روز الحدث نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں السنیورہ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا مذکورہ الزام استعفے کی اُن حقیقی وجوہات سے نظریں ہٹانے کی ایک کوشش ہے جن کا تعلق حزب اللہ کی عرب ممالک میں مداخلت اور خطے کے امن کو تباہ کرنے سے ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حریری کا یہ اقدام وزارت عظمی کے 11 ماہ کے عرصے میں حزب اللہ کے ساتھ مشکلات کے بعد سامنے آیا ہے۔ السنیورہ نے کہا کہ حکومتی عمل کو معطل کرنے کی واحد ذمّے دار حزب اللہ ہے۔
السنیورہ کے مطابق حریری نے مستعفی ہو کر ایک بھرپور پیغام دیا ہے۔ یہ بصیرت اور توازن کی واپسی کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔
السنیورہ کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر کام جاری رکھا ، ایرانی کارستانیاں اعلانیہ خطرہ بن چکی ہیں۔
اتوار کے روز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حریری کے مستعفی ہونے کے فیصلہ سعودی عرب کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔
سعد حریری نے ہفتے کے روز ایک ٹیلی وژن خطاب میں اپنے قتل کے منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لبنان کی صورت حال کو بحرانی کیفیت سے دوچار کرنے کے سلسلے میں ایران اور حزب اللہ کے کردار کی سخت مذمت بھی کی تھی۔
-
ایران، حوثی شدت پسندوں کو بیلسٹک میزائل مہیا کررہا ہے: عرب اتحاد
تہران اور حزب اللہ حوثیوں کو اسلحہ اور تکنیکی معاونت فراہم کرتے ہیں
بين الاقوامى -
لبنان: حزب اللہ کے ہمنوا مہمان کو ٹاک شو کے دوران نکال دیا گیا
لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے مستعفی ہونے سے ملکی افق پر جنم لینے والی افراتفری کے ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ لبنان میں ہلاکتوں کی نئی لہر لا سکتی ہے : سابق وزیر انصاف
لبنان کے سابق وزیر انصاف اشرف ریفی نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک خود پر ایرانی ...
مشرق وسطی