سعد حریری نے سعودی عرب کے دباؤ پر استعفیٰ دیا: حسن نصراللہ
لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے سعد حریری کے وزارت عظمیٰ سے استعفے پر سعودی عرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حریری نے استعفیٰ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ سعودی عرب کے ایماء پر دیا ہے۔ استعفے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہرگز نہیں ہوسکتا۔ انہیں سعودیہ کی طرف سے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ایک وڈیو بیان میں حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کی تمام سیاسی قوتوں کے لیے سعد حریری کا استعفے کا اعلان حیران کن ہے۔ اس استعفے کے پیچھے لبنان کے اندرونی مسائل کا کوئی عمل دخل نہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے لبنانی عوام کو یقین دلایا کہ وہ تنظیم کی طرف سے مطمئن نہیں۔ حزب اللہ ملیشیا کو لبنان کے امن کو تباہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔
ادھر لبنانی پارلیمنٹ میں شامل ’فیوچر بلاک‘ کے رکن پارلیمان عقاب صقر نے کہا کہ سعد حریری کے استعفے کا حقیقی سبب ان کی وطن واپسی کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا سعودی عرب کے ساتھ صلاح مشورہ لبنان کے مفاد میں ہے۔
خیال رہے کہ سعد حریری نے سعودی عرب میں ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے قتل کی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے لبنان کے بحران کو گھمبیر کرنے اور ریاستی اداروں میں مداخلت پر ھزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ الحدث ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سعد حریری نے کہا کہ اب یہ صدر مملکت پر مںحصر ہے کہ وہ ملک کو غیر جانب دار انداز میں آگے بڑھائیں۔
-
سعد حریری کے قتل کی سازش کی مصدقہ اطلاع تھی: سعودی وزیر
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیج امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ لبنان کے ...
مشرق وسطی -
حریری کے استعفے کے بعد کرنسی کو کوئی خطرہ نہیں : لبنانی وزیر مالیات
لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں بے یقینی کی صورت حال پیدا ...
مشرق وسطی -
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری جان کے خطرے کے پیش نظر مستعفی
نشری تقریر میں خطے میں ملوث ایرانی ہاتھ کاٹ پھینکنے کا اعلان
مشرق وسطی