حریری کے استعفے کے بعد کرنسی کو کوئی خطرہ نہیں : لبنانی وزیر مالیات
لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں بے یقینی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ اس پیش رفت کے لبنانی معیشت اور کرنسی لیرہ کے استحکام پر اثرات کے حوالے سے بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے لبنان کے بینکوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ جوزف طربیہ نے فوری طور پر اپنے ردّ عمل میں کہا ہے کہ " وزیراعظم سعد حریری کے اچانک مستعفی ہونے سے لبنان کے مالیاتی استحکام کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی لیرہ کو مرکزی بینک میں موجود ضخیم زرمبادلہ ، بینکنگ سیکٹر کے اعتماد اور اداروں کے کام جاری رکھنے سے سپورٹ حاصل ہے۔
لبنان کے بینکنگ سیکٹر کی جانب سے ملک کی کمزور معیشت کو سپورٹ حاصل ہے اور ڈالر کے نرخ 1507.5 لیرہ پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب لبنان کے وزیر مالیات علی حسن خلیل کا کہنا ہے کہ حریری کے استعفے کے بعد معیشت اور لیرہ کو کوئی خطرہ درپیش نہیں۔
لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے ہفتے کے روز ایک ٹیلی وژن خطاب میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عرب دنیا کو تباہ کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہے۔
-
حزب اللہ لبنان میں ہلاکتوں کی نئی لہر لا سکتی ہے : سابق وزیر انصاف
لبنان کے سابق وزیر انصاف اشرف ریفی نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک خود پر ایرانی ...
مشرق وسطی -
لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کے قتل کی سازش کا کب پتا چلا؟
العربیہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری ...
مشرق وسطی -
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری جان کے خطرے کے پیش نظر مستعفی
نشری تقریر میں خطے میں ملوث ایرانی ہاتھ کاٹ پھینکنے کا اعلان
مشرق وسطی