عراق: کردستان کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں وفاقی سپریم کورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عدالت عالیہ نے پیر کے روز اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی علاقے یا صوبے کو علاحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ فیصلہ حکومت کی اس درخواست کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں آئین کی کسی بھی غلط تشریح پر روک لگانے اور عراق کی وحدت کو باور کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

مذکورہ عدالت بغداد میں مرکزی حکومت کے کردستان سمیت دیگر علاقوں کے ساتھ تنازعات میں فیصلہ کرنے کی ذمے دار ہے۔
اس سلسلے میں عراقی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ " وہ عراق کی وحدت برقرار رکھنے ، علاحدگی کی کسی بھی کوشش کو روکنے اور وفاقی حکومت کی رِٹ قائم کرنے کے حوالے سے مطلوبہ اقدامات اٹھانے کے موقف پر کاربند ہے"۔

بیان میں ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا ہے کہ "آئین اور وفاقی عدالت کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کی جائے۔ آئین میں ایسا کوئی متن موجود نہیں جو علاحدگی کی اجازت فراہم کرتا ہو"۔

بیان میں بغداد حکومت نے کردستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر واضح طور پر اعلان کرے کہ عراق سے علاحدگی پر عمل درامد نہیں کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں