شام : البوکمال میں بشار کی فوج اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں عراقی سرحد کے نزدیک واقع شہر البوکمال میں بشار کی فوج اور داعش تنظیم کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ داعش نے مذکورہ شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ بے گھر افراد کے کیمپوں اور البوکمال میں لڑائی کے سبب فرار ہونے والوں سے بھرے دیہات پر روسی توپ خانوں کی گولہ باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

المرصد کے مطابق کارروائی میں السفافنہ قصبے میں رہائشی علاقوں ، بازاروں اور بے گھر افراد کے کیمپوں کے علاوہ دریائے فرات پر گزرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل المرصد کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ داعش تنظیم نے البوکمال شہر پر پھر سے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں