دبئی: خصوصی افراد سے ڈرائیونگ لائسنس کی نصف فیس وصولی کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور کاروباری مرکز دبئی کی حکومت نے ایک قابل تعریف انسان دوست اقدام اٹھاتے ہوئے معذور اور خصوصی افراد سے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے یا تجدید کرنے پر آدھی فیس لینے کا اعلان کیا ہے۔

ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے متذکرہ حکم جاری کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے نئے قوانین کی بھی منظوری دی۔

نئے قوانین کے مطابق پیشہ ور ڈرائیوروں کی سنگین ٹریفک خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ یا وقتی طور پر معطل کیا جا سکتا ہے۔ گاڑیوں کے معائنے کے لئے بھی نئے ضوابط مقرر کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست سلامتی کی ضمانت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں