یو ٹیوب نے انور العولقی کی 50 ہزار ویڈیو کیسے ضائع کیں؟
یمن میں القاعدہ کی شاخ کے مقتول سربراہ انورالعولقی کی یوٹیوب پر موجود ہزاروں وڈیوز ضائع کر دی گئیں۔ انور العولقی دو ہزار گیارہ کو امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
یو ٹیوب کے ترجمان کے مطابق انور العولقی کی وڈیوز شدت پسندانہ جذبات پیدا کرنے کا باعث بن رہی تھیں۔ فلوریڈا، بوسٹن میراتھن اور فورٹ ہوڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد انہی وڈیوز سے متاثر ہوئے۔
یوٹیوب نے وڈیوز ضائع کرنے کیلئے ہیش فنکشن کا استعمال کیا ہے تاکہ انہیں دوبارہ سائٹ پر اپ لوڈ نہ کیا جا سکے۔
ڈی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر انور العولقی سے متعلق 70 ہزار وڈیوز موجود تھیں جن میں سے اب 18600 باقی رہ گئی ہیں جو زیادہ ترالعولقی سے متعلق نیوز رپورٹس ہیں۔