عرب اتحادیوں نے یمن سے دو فرانسیسی صحافیات بازیاب کرا لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے حوثی باغیوں کے زیر نگین علاقے میں راستہ بھٹکنے والی دو فرانسیسی خاتون صحافیات کو عرب اتحادی فوج نے بازیاب کرا لیا ہے۔ رہائی پانے والی دونوں خواتین کو ریاض ائر بیس پہنچا دیا گیا ہے۔

صحافی خواتین صعدہ سے حجہ صوبہ آنے والے وفد میں شامل تھیں جنہیں حوثیوں نے دو نومبر کو اغوا کر لیا۔

دارلحکومت صنعاء میں ذرائع نے بتایا کہ فرانسیسی صحافیات نومبر کے اوائل میں اقوام متحدہ کی ایک امدادی ایجنسی کے جہاز پر یمن پہنچی تھیں۔

انھوں نے حوثیوں کے زیر نگین شمالی صعدہ کے متعدد دور دراز علاقوں کا دورہ کیا، تاہم انہیں عسکریت پسندوں کی جانب سے پابندیوں کا سامنا رہا جو ان کے دورے پر ناخوش تھے۔

ذرائع ابلاغ میں فرانسیسی صحافیوں کے اغوا کی خبروں کے باوجود فرانسیسی حکام نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا۔

صلاح پارٹی کی ویب سائٹ نے دعوی کیا تھا کہ فرانسیسی خواتین صحافیات پر حوثیوں نے حملہ کیا اور ان سے کیمرہ لے کر یمن آمد کے بعد اتاری گئی تمام تصاویر ضائع کر دیں۔

حوثیوں کے ہاتھوں صحافیوں یا امدادی کارکنوں کے اغوا کا پہلا واقعہ نہیں۔ انہوں نے تین سال قبل جنگ کے بعد ملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی کور کرنے کی خاطر یمن آنے والے صحافیوں، امدادی کارکنوں اور مغربی رضاکاروں کو اغوا کرنا شروع کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں