یمن کے متعدد محاذوں پر حوثی باغیوں کو شدید جانی نقصان کا سامنا
یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعاء کے شمال مشرقی علاقے نہم اور تعز گورنری میں جاری لڑائی کے دوران حوثی باغیوں کو بے پناہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نھم کے محاذ پر فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں سرکردہ حوثی لیڈر محمد الشریف الجبانی سمیت 20 جنگجو ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
ادھر تعز شہر میں یمنی فوج نے باغیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے باغی ملیشیا کے ایک سرغنہ علی الشامی ابو العز سمیت متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
ادھر’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق حوثیوں نے البیضاء گورنری کے الزاھر ڈاریکٹوریٹ سے محفوظ انخلاء کے لیے آل حمیقان مزاحمتی قیادت کے پاس اپنا ایک سفارتی وفد بھیجا ہے۔ اس وفد نے الزاھر کےمقام سے باغیوں کے پرامن انخلاء کے لیے راستہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
تاہم دوسری جانب الشیخ عبدالقوی الحمیقانی نے باغیوں کو غیر مشروط طور پر انخلاء کی اجازت دینے سےانکار کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الزاھر کےمقام پر باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران حوثی باغیوں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
-
صنعا ء میں ارحب کے معرکے کے بعد بغاوت کا خاتمہ ہوجائے گا: یمنی کمانڈر
یمنی حکومت کی فورسز نے دارالحکومت صنعا ءکے نواح میں واقع ضلع ارحب کی جانب ...
بين الاقوامى -
حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو صنعا میں داخلے سے روک دیا
یمن میں حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی ایک اور خلاف ورزی کا ...
بين الاقوامى