وطن کے لیے جو سوچا وہ پورا کیے بغیر دنیا سے نہ چلا جاؤں : شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں تیز رفتاری کے ساتھ کی جانے والی حالیہ پے درپے اصلاحات کا مقصد یہ ہے کہ وہ خود ان کے نتائج دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
یہ بات شہزادہ محمد نے ریاض میں امریکی لکھاری تھامس فریڈمین کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہی۔
فریڈمین نے شہزادہ محمد بن سلمان سے یہ سوال کیا تھا کہ وہ ہمیشہ اس طرح کام کیوں کرتے ہیں گویا کہ "وقت نے اُن پر چھاپہ مارا ہوا ہے"۔
جواب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ "اس لیے کہ مجھے اندیشہ ہے کہ میں اپنے ذہن میں موجود منصوبوں کو یقینی بنائے بغیر ایک روز دنیا سے چلا جاوں گا۔ زندگی بہت تھوڑی ہے جس میں بہت سے امور سر انجام دیے جا سکتے ہیں۔ میں ان امور کو خود اپنی آںکھوں سے دیکھنا چاہتا ہو اسی وجہ سے اپنے طور پر بہت عجلت میں ہوں"۔
مذکورہ انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں اصلاحات کے حوالے سے متعدد پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔