داعش نے یرغمال شامی پائلٹ بے رحمی سے زندہ جلا ڈالا
دہشت گرد تنظیم داعش‘ نے ایک سال قبل یرغمال بنائے گئے شامی جنگی پائلٹ کو نہایت بے رحمی کے ساتھ زندہ جلائے جانے کے مناظر پر مبنی تصاویر جاری کی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کو داعش کے مقرب ذرائع ابلاغ پر شائع کی گئی تصاویر میں کیپٹن عزام عید کو ایک درخت کے ساتھ زنجیروں سے جکڑے دکھایا گیا۔ اسے سرخ لباس پہنایا گیا ہے۔
داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں ایک جنگجو کو شامی پائلٹ عزام عید کو زنجیروں میں جکڑتے دکھایا گیا ہے۔ اس کےبعد اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جاتی ہے۔ وہ شدت تکلیف سے مدد کے لیے پکارتا ہے۔ اس طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ رہنے کی کچھ دیر بعد وہ جل کر کوئلہ بن جاتا ہے۔
یہ معلوم نہیں کہ آیا شامی پائلٹ کو کب اور کہاں زندہ جلایا گیا تاہم اسے داعش نے ایک سال قبل یرغمال بنایا تھا۔
خیال رہےکہ داعش نے اپریل 2016ء کو مشرقی دمشق کے قریب ایک جنگی طیارے کی تصاویر جاری کی تھیں جسے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ داعش نے اس طیارے کے کپتان عزام عید کو یرغمال لیا تھا، اس کے بعد ان کا کوئی علم نہیں تھا۔
شامی پائلٹ کی طرح داعش اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو بھی زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔ الکساسبہ کو شمالی شام کے الرقہ شہر میں جنوری 2014ء کو اس کا ’ایف 16‘ طیارہ مار گرائے جانے کے بعد یرغمال بنایا گیا تھا۔
-
عراق میں داعش کا عسکری وجود ختم کر دیا گیا ہے : حیدر العبادی
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ انبار صوبے کے مغربی صحراء میں ...
مشرق وسطی -
بیلجین داعشی جنگجو ’العربیہ‘ کے توسط سے دہشت گردی سے تائب
ابو حمزہ داعش میں شمولیت پر نادم، دہشت گردی کے متاثرین سے معذرت
بين الاقوامى -
روسی طیاروں کے شمال مشرقی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے
روس کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شمال مشرقی شام میں ...
مشرق وسطی