سعودی عرب میں بلّیوں کے ساتھ اس برتاؤ پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شہر الاحساء میں 28 سالہ وین ڈرائیور کا معاملہ علاقے کے جنرل ڈائریکٹریٹ کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔ منظر عام پر آنے والے ایک وڈیو کلپ میں مذکورہ ڈرائیور کواپنی وین کے پیچھے بندھی دو بلیوں کو سڑک پر گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اگرچہ وڈیو میں وین کی نمبر پلیٹ صحیح طور ظاہر نہیں ہو رہی تھی تاہم ٹریفک اہل کار وین کا پتہ لگانے کے بعد اس کے ڈرائیور کو حراست میں لینے میں کامیاب ہو گئے۔

سعودی وزارت ماحولیات میں حیوانات کے امور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علی الدویرج نے واضح کیا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں رائج حیوانات سے نرمی کے نظام کے تحت اس واقعے کے ذمّے دار ڈرائیور پر مقدمہ چلنے کی صورت میں 50 ہزار ریال جرمانہ عائد ہونا چاہیّے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں