’’شام میں لڑائی سے حزب اللہ نے جدید حربی مہارتیں سیکھی ہیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے شام کے شہروں کی آزادی میں اپنی جماعت کے کردار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے سے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نئی نئی حربی مہارتیں سیکھنے کا بھی موقع مل گیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق نعیم قاسم نے تہران کی جامعہ الامام الصادق میں تقریر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے ساتھ مل کر باغیوں کے خلاف لڑنے سے قبل ان کے جنگجو صرف مشین گن اور میزائل چلانا جانتے تھے جبکہ وہ ٹینکوں جیسے بھاری جنگی آلات چلانے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے مگر اب انھیں شام میں لڑائی کے نتیجے میں زیادہ تجربہ حاصل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ’’ جب ہم شام گئے تو وہاں ہم نے صحرا میں لڑنا سیکھا ہے اور ہم نے شہروں میں لڑائی سیکھی ہے اور یہ بھی کہ شہروں ، ایک مکان اور ایک گلی کو کیسے آزاد کرایا جاتا ہے ۔اب ہم ٹینک چلانے اور ہر قسم کے میزائلوں کے استعمال میں ماہر ہوگئے ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں