یمن : پیپلز کانگریس کے رہ نماؤں کی حوثیوں کے ہاتھوں نظر بندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے رہ نما اور باغی ملیشیا کی نام نہاد سیاسی کونسل کے سابق رکن محسن النقیب اور باغیوں کی غیر تسلیم شدہ حکومت میں شامل پیپلز کانگریس کے متعدد وزراء کو ںظربند کر دیا ہے۔

دوسری جانب یمن میں امریکی سفیر نے حوثی ملیشیا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ارتکاب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

عربی اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ٹولر نے باغی ملیشیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور تنازع پر روک لگانے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوں۔

امریکی سفیر نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت پر حوثی ملیشیا کی جانب سے خوشیاں منائے جانے کی پُرزور مذمّت کرتے ہوئے اس کو غیر انسانی اور حیران کُن فعل قرار دیا۔

ٹولر کے مطابق مخالف کو قتل کرنے یا اس کے خلاف کریک ڈاؤن سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یمن میں حل سیاسی نوعیت کا ہی ہو سکتا ہے۔ باغیوں کے ہاتھوں صنعاء میں پیپلز کانگریس پارٹی کے ارکان کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتارے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹولر کا کہنا تھا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ حوثی ملیشیا نے بغاوت میں شریک اپنے سابق حلیفوں کو خاموش کرانے اوران سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں