نیتن یاھو کی القدس بارے فرانسیسی امن فارمولہ نکام بنانےکی ہدایت
اسرائیلی وزیراعظم کی سفارتی اشتعال انگیزی
اسرائیلی وزیراعظم بنجن نیتن یاھو جو ملک کے زیرخاجہ بھی ہیں نے مقبوضہ بیت المقدس کےحوالے سے فرانس کی طرف سے پیش کردہ امن فارمولے کو مسترد کرنے سفارتی مہم شروع کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے یورپی ملکوں میں متعین اسرائیلی سفیروں کو فوری برقی پیغامات جاری کیے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فرانس اور دوسرے یورپی ملکوں کو القدس کے حوالے سے آج جمعہ کو کسی نئے اقدام سے روکیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے یورپی ملکوں میں تعینات اسرائیلی سفیروں سےکہا گیا ہے کہ وہ یورپی قیادت سے ملاقاتیں کریں اور انہیں آج جمعہ کو فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور بیلیجیم کے وزیراعظم شارل میشل کی القدس کو فلسطینی ریاست اور اسرائیل کا مشترکہ کا دارالحکومت بنانے کی کوششوں سے روکیں۔
یورپی ملکوں میں متعین اسرائیلی سفیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فرانس اور بیلجیم کی طرف سے القدس کے حوالے سے کسی نئے فارمولے کی تیاری اور اس پر عمل درآمد سے روکیں، جس میں القدس کو اسرائیل اور فلسسطین کا مشترکہ دارالحکومت بنانے اور القدس میں یہودی آبادی کاری روکنے کا مطالبہ کیا جائے۔
نیتن یاھو کی طرف سے یہ یورپی ملکوں میں متعین سفیروں کو یہ ہدایات ان کی پیرس میں 22 یورپی وزراء خارجہ سے ہونے والی ملاقات کے محض چند روز بعد جاری کی گئی ہیں۔ تین روز پیشتر نیتن یاھو نے فرانس کے دورے کے دوران صدر میکروں اور بائیس یورپی وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔
اسرئیلی وزیراعظم نے یورپی ملکوں کا دورہ اس وقت کیا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد تل ابیب میںوجود امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے احکامات دیے تھے۔
نیتن یاھو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس بارے فیصلے پریورپی ملکوں کو اعتماد میں لینے اور انہیں ٹرمپ کے اقدام کی حمایت پر قائل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر میکروں نے نیتن یاھو سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ٹرمپ کو کئی بار ایک منفرد اور نئے امن فارمولے کی تجویز پیش کرچکے ہیں۔ فرانس کا مجوزہ امن فارمولہ اب تک کے تمام فارمولوں سے منفرد ہے۔ اس نئے فارمولے سے ان کا فارمولہ ایک زلزلہ برپا کردے گا مگر اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔
اسی ضمن میں آج جمعہ کو فرانسیسی صدر اور بیلجیم کے وزیراعظم خصوصی ملاقات کررہے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد فرانس کی طرف سے القدس کے مستقبل کے حوالے سے کسی نئے امن فارمولے کا بھی امکان ہے۔
فرانس کی طرف سے القدس کے حوالے سے نیا امن فارمولہ استنبول میں ہونے والی اسلامی سربراہ کانفرنس کےبعد سامنے آیا ہے۔ استنبول کانفرنس میں عالم اسلام نے صدر ٹرمپ کے اقدام کو یکسر مسترد کردیا تھا۔
-
میں القدس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا: ماکروں کا نیتن یاہو کو جواب
فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو ...
بين الاقوامى -
’’متفاخر‘‘ برطانویوں کی نیتن یاہو کے ساتھ اعلانِ بالفور کی صدی تقریبات میں شرکت
برطانوی وزیراعظم تھریز امے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
نیتن یاہو نے "گریٹر یروشلم "کے قانون پر رائے شماری ملتوی کر دی
ایک اسرائیلی ذمے دار کے اعلان کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اُس قانونی ...
مشرق وسطی