.

العربیہ نیوز چینل کے مارننگ شو میں میزبانوں پر ہنسی کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل کے مارننگ شو "صباح العربيہ" میں جمعرات کے روز اُس وقت دل چسپ اور غیر متوقع صورت حال پیدا ہو گئی جب شو کے دونوں میزبان براہ راست نشریات کے دوران ہذیانی نوعیت کی ہنسی کا شکار ہو گئے۔

شو کے مرد میزبان عادل عیدان کو شیرخوار بچوں کے حوالے سے ایسی ورزشوں کا ذکر کرنا تھا جو اُن کے جسم کے مختلف حصوں بالخصوص معدے کے مقام پر درد سے نجات دلا سکیں۔ اس موقع پر عیدان کی زبان سے غیر دانستہ طور پر ہونے والی غلطی نے اُن کی ساتھی خاتون میزبان مروہ فہمی کو بے ساختہ ہنسنے پر مجبور کر دیا اور وہ کئی منٹ تک اپنی اس ہذیانی نوعیت کی ہنسی کو نہ روک سکیں۔