شبوہ کے آزاد کرائے جانے کے بعد یمنی فوج کی البیضاء میں پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے البیضاء صوبے کی ایک اہم ترین گورنری نعمان کے مرکزی علاقے کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔

ادھر باغی حوثی ملیشیا کے بھاری جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن کی سرکاری فوج مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد کی فورسز کے تعاون سے شبوہ صوبے میں بیحان گورنری کے تمام دیہات اور علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

دوسری جانب باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز صنعاء کے مشرق میں واقع نہم گورنری میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پر ایک نیا بیلسٹک میزائل داغا تاہم وہ اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ میزائل اسی صوبے میں ملحقہ گورنری القریشیہ میں گرا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں